۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجت‌الاسلام و‌المسلمین مهدوی‌پور نماینده  رهبری در هند

حوزہ/ ہندوستان میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے واقعہ غدیر کا عاشورا اور عصر ظہور سے رابطہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غدیر میں اہل بیت (ع) کی ولایت کا اعلان ہوا، عاشورا کے دن سید الشہداء کے خون سے ثابت اور عصر ظہور میں آئمہ کرام (ع) کی ولایت عملی ہوگی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے غدیر کی مناسبت سے منعقدہ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غدیر میں اہل بیت علیہم السّلام کی ولایت کا اعلان ہوا، عاشورا کے دن سید الشہداء علیہ السّلام کے خون سے ثابت اور عصر ظہور میں آئمہ کرام علیہم السّلام کی ولایت عملی ہوگی۔

انہوں نے واقعۂ غدیر اور حدیث غدیر کی جانب اشارہ کیا اور یہ بیان کرتے ہوئے کہ غدیر صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں ہے، کہا کہ حقیقت میں واقعۂ غدیر، قیامت تک راستہ اور رہنما کے تعین کرنے کے معنی میں ہے اور اسلام کی حفاظت کیلئے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے اپنی زمہ داریوں کی بنیاد پر، غدیر میں ولایت کا اعلان کیا۔

ہندوستان میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ غدیر میں، اسلام کی حقیقت اور اہل بیت علیہم السّلام کے مقام کو اسلام کی تبیین کیلئے معین کیا، کہا کہ غدیر میں، امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کی ولایت تشریعی اور حکومتی کا اعلان ہوا، غدیر کا مسئلہ ہمارا آج اور کل کا مسئلہ ہے یعنی اسلام کی حقیقت غدیر میں نمایاں ہوئی۔

انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسلام کی ہر زمانے میں مختلف تفسیر ہوتی ہے، کہا کہ در حقیقت پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے پیشنگوئی فرمائی تھی کہ آنحضرت کے بعد، اسلامی تفکر میں مختلف انحرافات پیدا ہوں گے اور ہر دور میں منحرف فرقے وجود میں آئیں گے۔

حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے کہا کہ غدیر کا پیغام یہ ہے کہ اسلام علوی اور حسینی بنیادوں پر استوار ہے اور دین اسلام اموی اسلام اور خوارجی اسلام سے بالکل الگ ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ غدیر میں پیغمبرِ اِسلام صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی گفتگو اور خطبۂ غدیر اسلامی اور عالمی ایک جامع منشور ہے، مزید کہا کہ حدیث غدیر میں رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے امیر المؤمنین علی علیہ السّلام کے فضائل بیان کرتے ہوئے بہت سے اعتقادی اور بنیادی مطالب بیان کئے اور امام زمانہ عجل اللہ تعالٰی فرجہ الشریف کو نیز یاد کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .